ناندیڑ: ۲۰؍اکتوبر (اعتماد نیوز)مہاراشٹر اسمبلی کی ۲۸۸؍نشستوں میں صرف
۹؍نشستوں میں مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ گزشتہ اسمبلی چناؤ کے
مقابلے اس بار کم تعداد میں مسلم ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں ۔ مالیگاؤں
حلقہ سے کانگریس کے امیدوار محمد آصف رشید منتخب ہوئے ۔ انہوں نے موجودہ
ایم ایل اے مفتی اسماعیل کو شکست دی ۔ مانخورد حلقہ سے ابو عاصم اعظمی
سماجوادی کے ٹکٹ پر دوبارہ منتخب ہوئے ہیں ۔راشٹروادی کے لیڈر حسن مشرف
دوبارہ منتخب ہوئے ۔ سلوڑ حلقہ سے کانگریس کے عبدالستار جبکہ ممبئی کے
چاندیولی سے کانگریس
کے عارف نسیم خان اور ممبئی کے ملاڑ سے اسلم شیخ ،
ممبادیوی حلقہ سے کانگریس کے امین پٹیل یہ دوبارہ منتخب ہوئے ہیں ۔ کانگریس
کے موجودہ رکن اسمبلی بابا صدیق باندرہ حلقہ سے ہار گئے ۔ جبکہ راشٹروادی
کے لیڈر نواب ملک انو شکتی نگر سے اور باباجانی درانی پاتھری سے چناؤ ہار
گئے ہیں ۔ مجلس کے امیدوار امتیاز جلیل اورنگ آباد سینٹرل اور مجلس کے وارث
پٹھان بائیکلہ سے منتخب ہوئے ہیں ۔ اس طرح سے کانگریس کے۵، مجلس کے ۲، این
سی پی کے مسلم لیڈروں نے چناؤ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس طرح سے اس بار
صرف ۹؍مسلم ایم ایل اے ہی منتخب ہوئے ہیں ۔